کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سانحہ مستونگ کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر سے عروج پر

سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انتخابی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوگئیں،شہر کی معروف چائنا مارکیٹ بھی سیاسی رنگ میں ڈھل گئی۔

انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں بس کچھ دن ہی باقی رہ گئے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مستونگ خودکش دھماکے کے سوگ میں انتخابی سرگرمیاں چند روز تک معطل رہنے کے بعد  پھر سے بحال ہوگئیں،سیاسی اور مذہبی جماعتیں  بھی  بڑے معرکے کے لیے ایک بار پھر سے  میدان میں اترآئیں،کارکن بھی پرجوش نظر آرہے ہیں،وہ پارٹی پرچم  ، جھنڈے  بیجز اور دیگر سجاوٹی سامان خریدنے چائنا مارکیٹ پہنچ گئے،جب کہ دکاندار بھی سانحہ مستونگ کے بعد انتخابی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوش ہیں

سیاسی رہنما اور کارکن دعا گو ہیں کہ بلوچستان میں امن کی فضا قائم رہے تاکہ وہ بے خوف ہوکر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔

Election 2018

Activities

Mastung Attack

peace in balochistan

Tabool ads will show in this div