پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی باڈیز ختم، عارف حسن کو صدر تسلیم کرلیا گیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی باڈیز ختم کردیں، عارف حسن کو پی او اے کا صدر تسلیم کرلیا گیا۔

ایھتلیٹس کیلئے خوشخبری، کسی بھی کھیل پر پابندی نہیں لے گی، اب ملک میں بس ایک ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہوگی جس کی صدارت عارف حسن کریں گے۔

یہ خوشخبری بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سنائی۔

انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے چارٹر کے مطابق متوازی باڈیز ختم جبکہ 39 میں سے 33 فیڈریشنز تسلیم کرلی گئیں۔

انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان کو متوازی ایسوسی ایشنز ختم کرنے کیلئے 4 جولائی کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جسے پورا کرکے پابندی کے خطرے کی گھنٹی ٹل گئی۔ سماء

birthday

sister

Tabool ads will show in this div