جسٹس دوست محمد کھوسہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : جسٹس دوست محمد کھوسہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد عدالت عظمٰی کے ججز کی تعداد دوبارہ سترہ ہوگئی۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس تصدق جیلانی نے دوست محمد خان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس دوست محمد کی آمد سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ ہوگئی۔ جسٹس دوست محمد خان اس سے پہلے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی ریٹائرمنٹ سے یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ سماء