خواتین کےلئےالیکشن آگاہی میلےکاانعقاد

پاکستان کے اکثرعلاقوں میں خواتین کو یا تو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں یا پھر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ ہی معلوم نہیں۔ اسلام آباد میں خواتین کی تربیت کے لیےالیکشن آگاہی میلے کا اہتمام کیا گیا۔
ووٹ مرد کا ہو یا عورت کا،دونوں ایک جتنے قیمتی ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن اور غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقادکیاگیا اورخواتین کو ووٹ ڈالنے کی تربیت دی گئی۔
ووٹ صرف ووٹرز کا حق ہی نہیں بطور شہری ان کا فرض بھی ہے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقے کے ساتھ خواتین کو ان کے ووٹ کی اہمیت بھی بتائی گئی۔پاکستان کے تمام انتخابات میں انتہائی کم ٹرن آؤٹ کی وجہ خواتین کی ووٹ کاسٹ کرنے میں عدم دلچسپی رہی ہے۔ خواتین کی آگاہی سے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ممکن ہے۔
ملک کی نصف آبادی یعنی خواتین جب تک ووٹ کے حق اوراس کی اہمیت کونہ جان لیں جمہوری عمل مکمل نہیں ہوسکتا۔یہ ایونٹ اسی سفرکی جانب ایک قدم ہے۔ پاکستان کے اکثرعلاقوں میں خواتین کو یا تو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں یا پھر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ ہی معلوم نہیں۔