ٹیکنالوجی

اپنے ووٹ کی تفصیلات اس موبائل ایپ سے مفت حاصل کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو ووٹ کی تفصیلات گھر بیٹھے فراہم کرنے کیلئے الیکشن نے اپنی موبائل ایپ لیکیشن اپ ڈیٹ کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ووٹر اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات فون نمبر 8300پر میسج بھیج کر بھی حاصل کرسکتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن کی بنائی گئی ایپ "کلک ایس سی پی" بھی ایک ایسی ہی مفت موبائل ایپلیکیشن ہے، جس کو آپ اپنے اسمارٹ فون پر مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے آپ یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے بھی یا نہیں اور آگر آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے تو کہاں ہیں؟۔ پاکستانی صارف کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپ لیکیشن کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 جولائی کو بھرپور انتخابات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔

کسی بھی عام یا اسمارٹ فون سے آپ اس نمبر 8300 پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر میسج کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج، حلقہ اور پولنگ اسٹیشن کی مکمل تفصیلات حاصل کریں۔

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپنے پولنگ اسٹیشن کے بارے میں بھی آپ اسی نمبر پر میسج بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں۔ ووٹر25جولائی کو اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، جہاں ان کا ووٹ درج ہے۔ بعض ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات تاحال درست نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کی موبائل اپپ سے بھی اپنے ووٹ کے اندراج سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ECP

MOBILE APP

Election2018

Tabool ads will show in this div