پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج،فلائٹ آپریشن متاثر

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں ميں شديد دھند کا راج ہے، لاہور اور سيالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن دس گھنٹے سے معطل ہے، جب کہ موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند ہے۔ پنجاب میں پھر شدید دھند کے باعث دو درجن پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جب کہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے رم جھم کی خوشخبری سنادی۔

لاہور سے فیصل آباد حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے بند ہے، جی ٹی روڈ پر بھی لاہور سے کھاریاں تک  شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ گزشتہ رات سے بند ہے جس سے دو درجن سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں، جب کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بھی تین پروازیں متاثر ہوئیں۔

موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹ کا استعمال کريں۔ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد دھند چھٹنے کا امکان ہے۔ سماء

میں

کے

کا

شوبز

transport

famine

hair

reuters

deals

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div