مہدی حسن کو خراج عقیدت،گوگل کا ڈوڈل شہنشاہ غزل کےنام

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہنشاہ غزل مہدي حسن کي اکيانوے ويں سالگرہ بدھ کے روز منائي جارہي ہے، اس موقع پر گوگل کی جانب سے بھی سروں کے بادشاہ کو خراج عقيدت کے طور پر ڈوڈل ان کے نام کيا گیا ہے۔

شہنشاہ غزل اور سروں کے بے تاج بادشاہ مہدي حسن نے جو گايا کمال گايا۔ مہدی حسن کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا، جب کہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔

مہدی حسن نے اپنی کیریئر کا پہلا فلمی گیت ’جس نے میرے دل کو درددیا‘ 1962 میں ریلیز ہونے والے فلم ’سسرال‘ میں گایا تھا، جسے بے حد پسند کیا گیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 50ہزار سے زائد فلمی وغیرفلمی گیت، نغموںاور غزلوں میں آواز کا جادو جگایا۔

انہیں بھارت کے سب سے بڑے ثقافتی ایوارڈ سہگل ایوارڈ سے نوازا گیا تھاجبکہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے مہدی حسن کے گلے کو بھگوان کا گھر قرار دیا۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔

MEHDI HASAN

search engine

Doodle

legend singer

Tabool ads will show in this div