فٹبال سیمی فائنلز کا میدان سجنے کوتیار،برازیل جرمنی میچ آج ہوگا

اسٹاف رپورٹ


ریو ڈی جنیرو: ورلڈ کپ فٹ بال میں بڑے مقابلوں کیلئے ٹیموں کو آرام کا وقت مل گیا، سیمی فائنلز کا میدان بدھ سے سجے گا۔ پہلا مقابلہ جرمنی اور برازیل کے بیچ ہوگا،جب کہ دوسرے معرکے میں ہالینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔

بتیس میں سے اٹھائیس ٹیموں کا ورلڈ کپ ختم ہوگیا، عالمی کپ کے حصول کی دوڑ میں چار ٹیمیں میدان میں رہ گئیں، جرمنی برازیل بدھ کو ٹکرائیں گے، جب کہ ارجنٹینا ہالینڈ کا معرکہ جمعرات کو ہوگا۔

نیمار اور تھیاگو ڈی سلوا سے محروم برازیل کا مقابلہ جرمنی کی مضبوط ترین ٹیم سے ہوگا، تھامس ملر کا ملک جرمنی مسلسل چوتھی بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے تو برازیل بارہ سال بعد میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو وین پرسی کے ملک نیدر لینڈ کا مقابلہ میسی کے ارجنٹینا سے ہوگا۔ دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے کھیلے جائیں گے۔ سماء

کے

کا

سے

increase

convicts

universities

Syed Khursheed Shah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div