پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی ختم، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم

Jul 17, 2018
ARTWORK : Ayesha Athar
ARTWORK : Ayesha Athar
[caption id="attachment_1201967" align="alignnone" width="640"] ARTWORK : Ayesha Athar[/caption]

انتخابی بینر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، لاہور ہائی کورٹ نے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بينچ نے نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقے کے سپورٹرز نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگائیں، الیکشنن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہيں نااہل قرار دے دیا۔

اليکشن کميشن کا مؤقف تھا کہ ان تصاوير کے ذريعے ناصر چيمہ نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ناصر چيمہ نے بتایا کہ بینرز انتخابی ضابطہ اخلاق کے اجراء سے قبل لگائے گئے تھے، اس بنیاد پر انہیں نااہل قرار دینا آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ناصر چیمہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

ECP

PTI

Election 2018

#GE2018

Nasir Cheema

Tabool ads will show in this div