وزارت مذہبی امور نے بلوچستان عازمین کو ائیرلفٹ کرنےکا پلان تیار کرلیا

Jul 17, 2018

عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی جاری، شاہین ائیرکے حج فلائٹ آپریشن کی دوڑ سے آوٹ ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نےبلوچستان کے عازمین کو ائیرلفٹ کرنےکا پلان تیارکرلیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق شاہین ائیر کالوڈ پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن میں تقسیم کردیاگیا، شاہین ائیرکو بلوچستان کے عازمین سمیت اکتیس ہزار عازمین کالوڈدیاگیا تھا۔

شاہین ائیر کے فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث بلوچستان کےعازمین کو اب کراچی اور ملتان سے سعودی عرب بھجوایاجائےگا، بلوچستان سے حج آپریشن کا آغاز چھبیس جولائی سے شروع کر پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔

صوبے سے اس بار چار ہزارسات سو تینتیس خوش نصیب حج بیت اللہ کی سعادت کیلئےجائیں گے۔

 

pilgirms

Saheen air line

Tabool ads will show in this div