فٹبال ورلڈ کپ : پہلا سیمی فائنل میں کل جرمنی اور برازیل ٹکرائیں گے

اسٹاف رپورٹ

ریو ڈی جنیرو : فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا، فٹبال پر عالمی حکمرانی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی، اعزاز کے دعویدار صرف 4  رہ گئے، کس کی نیا پار  لگے گی اور کس کے حصے میں آئے گی ہار، اس کیلئے کرنا پڑے گا سب کو تھوڑا سا انتظار۔

کوارٹر فائنلز میں جرمنی نے فرانس کو ڈھیر کیا تو برازیل کولمبیا کیخلاف سیر کو سوا سیر ثابت ہوا، ارجنٹینا نے بیلجیئم کو خاک چٹائی تو ہالینڈ نے کوسٹا ریکا کیخلاف پنالٹی ککس پر فتح کی منزل پائی۔

منگل کو پہلے سیمی فائنل میں جرمنی اور برازیل کا ٹکراؤ شائقین کھیل کے لہو کو گرمائے گا تو دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ اور ارجنٹینا کا مقابلہ کمزور دل حضرات کی آزمائش کرے گا۔

دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے کھیلے جائیں گے، تیسری پوزیشن کا ہفتے کو ہونیوالا میچ بھی اسی وقت پر شروع ہوگا، اتوار 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں ٹائٹل کی فیصلہ کن جنگ کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔ سماء

games

Tabool ads will show in this div