بنگلہ دیشی اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کو ضد مہنگی پڑگئی، 6 ماہ کی پابندی عائد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ڈھاکا : شکیب الحسن کو کيریبین لیگ کھیلنے کی ضد مہنگی پڑگئی، کوچ سے بدتمیزی اور انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 6 ماہ کی پابندی لگادی۔

دھونس دھمکی مہنگی پڑگئی، ہیرو زیرو بن گیا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ شکیب الحسن کا غرور خاک میں ملادیا، شکیب 6 ماہ تک انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

بورڈ نے شکیب کیلئے غیرملکی لیگ کے دروازے بھی بند کردیے، شکیب الحسن نے کیریبین لیگ کی اجازت نہ دینے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دی تھی، شکیب کو زندگی بھر کی پابندی سے بچنا ہے تو رویہ بہتر کرنا ہوگا۔ سماء

rizvi

releases

Tabool ads will show in this div