ملک میں ڈیم بنانے کیلئے 10 روز میں 12.5 کروڑ روپے کے عطیات جمع

Jul 17, 2018

ملک میں پانی کی قلت دور کرنے اور ڈیم بنانے کیلئے دس روز میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوگئے اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈیمز کی تعمیر کیلیے قائم فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں ۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پرڈیمز کی تعمیر کیلیے فنڈزکااجرا کیا گیا تھا ڈیم بنانے کی خاطر پاکستان کے شہریوں نے دل کھول لیے 10 روزمیں ساڑھے12کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ 6سے 16جولائی تک12کروڑ52لاکھ روپےکےعطیات جمع ہوئے جبکہ 16 جولائی کومختلف بینکوں میں3کروڑ42لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔

اسٹیٹ بینک نےویب سائٹ پرڈونرزکی تفصیلات بھی جاری کردیں، مرکزی بینک کی ویب سائٹ عطیات کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

SC

FUND

Tabool ads will show in this div