دورہ سری لنکا،قومی اسکواڈکااعلان،یونس اوروہاب کی واپسی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں، جب کہ وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا آغاز اگلے ماہ کی چھ تاریخ سے گال میں ہوگا، جس کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ حیران کن طور پر یونس خان کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر عمرگل اور محمد عرفان کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ بھی سلیکٹر کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق، احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد، سعید اجمل،عبد الرحمان، محمد طلحہ، جنید خان، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں احمد شہزاد، شرجیل خان، محمد حفیظ، کپتان مصباح الحق، یونس خان، عمر اکمل وغیرہ شامل ہیں۔ سماء

کی

investment

Tabool ads will show in this div