ڈایئریکٹر سی اے اے سرکاری طیارے میں سیر کیلئے نکل گئے، مسافر خوار

سول ایوی ایشن   اتھارٹی ( سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل غلام حسن بیگ اپنے دوستوں کے ہمراہ سرکاری طیارہ میں نانگا پربت کی فضائی سیر کرتے رہے جبکہ اسکردو ایئرپورٹ پر مسافر پرواز کے انتظار میں رل گئے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) 406 روپے سے زائد مالی خسارے کا شکار ہے اس کے باجود اعلیٰ حکام ہوش کے ناخن لینے کے بجائے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ادارے کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو سیر سپاٹے کے لیے طیارہ پی آئی اے کے سینیئر ڈائریکٹر نے فراہم کیا جبکہ وی آئی پی مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینیئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر تابان بھی شامل تھے۔

اسکردو ائیرپورٹ کے بیت الخلا بھی وی آئی پی مہمانوں کے لیے مختص کیے گئے اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو اسکردو ایئر پورٹ کے باتھ روم تک استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

سیر سپاٹے کے بعد طیارہ اسکردو ائیر پورٹ پر اترا تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دوسری جانب غلام حسن بیگ نے کہا ہے کہ نانگا پربت کی ایئر سفاری پر طیارہ لے جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، پی آئی اے کے سی ای او کی دعوت پر ایئرسفاری گیا تھا۔ پی آئی اے نے کہا تھا کہ وہ ایئرسفاری شروع کر رہی ہے تاہم ایئر سفاری جانے والی پرواز پر میرے کوئی دوست نہیں تھے۔

SKARDU

Tabool ads will show in this div