شاہد آفریدی کی سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت

 ​

دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن زخمیوں کی ہرممکن مدد کریگا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سانحہ مستونگ کے زخمیوں کے عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے،زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انھوں نے یقین دلایا کہ ،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن زخمیوں کی ہرممکن مدد کریگا انھوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی،سابق کپتان اس کے بعد سراوان ہاؤس بھی گئے جہاں انھوں نے نوابزادہ سراج رئیسانی کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت تمام شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

SA foundation

Mastung Attack

Tabool ads will show in this div