عالمی فٹبال کاتاج کس کےسر،ارجنٹینا،جرمنی آج فائنل میں ٹکرائیں گے

اسٹاف رپورٹ


ریو ڈی جنیرو : فٹبال پر بادشاہت کی جنگ آج لڑی جائے گی۔ چیمپئن کا تاج یورپ پہنے گا یا جنوبی امریکا کا مقدر فتح بنے گی، فیصلے کیلئے آج جرمنی اور ارجنٹینا کی ٹکر ہوگی۔ دنیا بھر کے شائقین کی نظریں کلوزے اور میسی کی ٹیموں پر لگی ہیں۔

دنیائے فٹ بال کی بادشاہت پھر سے جنوبی امریکا کو ملے گی،،یا یورپی راج برقرار رہےگا، فیصلہ دور نہیں، مہینہ بھر جاری رہنے والی عالمی جنگ ارجنٹینا اور جرمنی کے ٹاکرے پر ختم ہوگی۔

ٹھیک چوبیس سال پہلے بھی فیصلہ کن معرکہ انہیں دوٹیموں کے درمیان ہوا تھا، دونوں ٹیموں نے بار بار شکست کا مزہ لیا اور فائنل کا سفر پورا کیا،، مگر اکلوتی شکست جس کا مقدر بن گئی ،اسے انعامی رقم تو ملے گی، مگر چیمین کے تاج سے محروم رہے گا۔ شروع سے آخر تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ہی ٹرافی کی حقدار بنے گی۔ سماء

میں

Samaa

CII

آج

games

Tabool ads will show in this div