سانحہ مستونگ، بچوں سمیت احتجاج،سسٹم میں تکنیکی خرابی

مکران میں بجلی کے بحران کی وجہ ایران کے گرڈ سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونا ہے،کیسکو انتظامیہ

 آزادی کوئٹہ

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے ایران کے گرڈ سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے مکران کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ جسکی وجہ سے اس دوران مکران کے تینوں اضلاع تربت،گوادر اورپنجگورکے علاقوں کو یومیہ صرف 6سے8 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی رہی۔بجلی کے تعطل بڑھنے سے کیسکو انتظامیہ اور مکران کے صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکونے اس اہم مسئلہ کو کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ اُٹھایاہے جسکے بعد بجلی کی فراہمی میں کچھ بہتری آئی ہے۔ البتہ اس مسئلہ کا حل نکالنے اوربجلی کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کے لئےایرانی قونصل جنرل نے کیسکو چیف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس مسلۂ کو جلد حل کر کے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔

سانحہ مستونگ کے خلاف حب میں بلوچستان عوامی پارٹی. رئیسانی قبیلے اور لسبیلہ سول سائٹی کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شہداء کی ایصال ثواب کیلے قرآن خوانی

انتخاب حب

گذشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ PB35 مستونگ نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے کارنر میٹنگ پر خود کش حملے کے خلاف صوبے بھر کی طرح حب میں بی اے پی. رئیسانی قبیلے اور لسبیلہ سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ مستونگ کے ایصال ثواب کیلے قرآن خوانی کیا گیا اور لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین نے شہداء مستونگ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور اسکے قافلے پر حملہ بلوچستان پر حملہ ہے ہم شہداء کے لواحقین کے غم میِ برابر کے شریک ہیں ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حرکتوں سے ہمارے دلوں میں پاکستان کی محبت کو نہیں نکال سکتے ہم انکو بتاتے چلیں کہ کتنے سراج شہید کروگے ہر گھر سے سراج رئیسانی نکلے گا. شہری رضاکار کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب میں امن پریس کانفرنس کیا گیا اور شہدائے مستونگ کو خراج عقیدت پیش کیا گی

سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے ریلی نکالی گئ

جنگ کوئٹہ

احتجاجی  ریلی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سربراہ آغا شکیل درانی کی قیادت میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب  کے سامنے  احتجاج کیا،مظاہرین سے  بی اے پی کے مرکزی قائد آغا شکیل و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا  کہ سراج رئیسانی اور انکے ساتھی  پاکستان کے لئے  شھید ہوئے ہیں  انہیں ہمیشہ پوری قوم سنہری لفظوں میں یاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو ہرگز چال چلنے نہیں دینگے  ۔ دشمن عناصر ملک ہمارے ملک کی اقتدار اور اس سے سی پیک منصوبہ کو ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ لیکن ہم ہرگز پہچھے ہٹنے والے نہیں ہم پہ جتنے حملے ہوئے ہیں ہماری جدوجہد کم  نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنے  بھی پاکستانی حب الوطن پہ حملہ کروگے  اتنے ہی لوگ پاکستانی کی محبت اپنا جان کا نذرانہ دینے کے لئے  مضبوط ہونگے ہم کسی بھارت کے چال سے نہیں ڈرینگے  اس موقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے بھارت کے پرچم نزر آتش کی

ووٹ نہیں دو گے تو زمین بجنر کر دیں گے بی اے پی کے امیدوار وار کے مسلح افراد نے واٹر بند کردیا کسانوں کا بچوں سمیت احتجاج

 آزادی کوئٹہ

ممکنہ عام انتخابات 2018 ووٹ لینے کے لئے دھونس دھمکی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی ۔باپ کے امیدوار کی جانب سے پٹ فیڈر سے نکلنے والی زیلی نصیر شاخ کے ایک واٹر کورس کو رات گئے ٹریکٹرز کے زریعے بند کردیا جس پر گاوں امتیاز احمد گولو کے کسانوں نے بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے بی اے پی کے امیدواروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا کہنا تھا ووٹ ہمارا حق ہے وہ اپنی مرضی سے دیں گے ہمارے واٹر کورس کو بند کرکے ہمارے بچوں سے نوالہ چھین رہے ہیں انھوں نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا واٹر کورس کھلوانے کے ساتھ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

Election 2018

Mastung Attack

QESCO

makran load shadding

Tabool ads will show in this div