عسکری پارک میں جھولا مين بولٹ ٹوٹنے سے گرا،ابتدائی تحقيقاتی رپورٹ تيار کرلی گئی

کرائم سين انوسٹي گيشن ايسٹ کي ٹيم نے رپورٹ تيار کرلي ،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولے کا مين بولٹ ٹوٹا جس کے ٹوٹنے سے جھولے کي گرارياں سلپ ہوگئي

 جب کہ دوسری طرف کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے سے لڑکی کے جاں بحق ہونے پر سیاسی رہنما بھی بھڑک اُٹھے،سوال اٹھایا کہ حفاظتی انتظامات یقینی بنائے بغیر جھولے کیوں چلائے جارہے ہیں؟

ايم کيوايم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارکس کا تجارتی بنیادوں پر استعمال نہیں ہونا چاہیے جب کہ ميئر کراچي وسيم اختر نے بھی تشویش ظاہر کی کہ آزمائشی بنیاد پر جھولا چلاکر بچوں کو کیوں بٹھایا گیا؟ڈپٹی ميئر کراچي ارشد وہرا نے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ پي ايس پي رہنما رضا ہارون نے واقعے کوغفلت کا نتیجہ قرار دے دیا

عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ پر پي ٹي آئي رہنما عمران اسماعيل  نے سوال اٹھایا کہ جھولوں کی جانچ کا کوئی ادارہ کیوں نہیں

نگراں وزيراعليٰ سندھ کے حکم پر عسکری پارک میں جھولاگرنے کی تحقیقات تو شروع کردی گئیں مگر اس کے زمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف کارروائی کب ہوگی یہ ایک سوالیہ نشان ہے

 

FAROOQ SATTAR

askari park incident

crime scene

Tabool ads will show in this div