سانحہ مستونگ،شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

سانحہ مستونگ میں شہدا کی تعداد میں انیس افراد کا اضافہ ہوگیا،ایک سو انچاس شہداء کی فہرست جاری کردی گئی،شہید ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے بعد لواحقین انیس لاشیں ہسپتالوں کی بجائے گھر لے گئے تھے جس کی وجہ سے ریکارڈ میں اندراج نہ ہوسکا۔ صحیح تعداد معلوم کرنے کیلئے ازسرنو تصدیقی عمل شروع کیا گیا، جس میں شہدا کی تعداد بڑھ کر ایک سو انچاس ہوگئی، ایک سو چھیاسی افراد زخمی ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے  شہداء اور زخمیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کی مکمل تحقیقات ہونی چائیے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں ایک سو چھیاسی افراد زخمی ہوئے جن میں سے باون زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ، تینتالیس سول ہسپتال اور دس  بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے

 

Mastung Attack

Balochistan Awami Party

CMH quetta

siraj raisani

Bolan medical complex

Tabool ads will show in this div