سنیل نارائن کا کارنامہ، ٹی 20 میچ کا سپر اوور میڈن کرادیا

اسٹاف رپورٹ

جمیکا : ٹی 20 کرکٹ کا سپر اوور ميڈن کروا کر ويسٹ انڈين مسٹری اسپنر سنيل نارائن نے نئی تاريخ رقم کردی۔

ويسٹ انڈين مسٹری اسپنر سنيل نارائن نے نئی تاريخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا سپر اوور ميڈن کرواديا، سنيل نارائن مار دھاڑ کی کرکٹ ميں ايسا کارنامہ انجام دينے والے پہلے بولر بن گئے۔

کيریبئن پريميئر ليگ ميں ريڈ اسٹيل کی ٹيم کو جيت کيلئے گيانا ايمازون کيخلاف سپر اوور ميں 12 رنز کا ہدف ملا، سنيل نارائن نے حريف بلے باز پوران کو 4 گينديں مس کرواديں، پانچويں گيند پر وکٹ لے اڑے، اوور کی آخری گيند پر ٹيلر بيٹنگ کرنے آئے پر وہ بھی سنيل نارائن کی گيند پر رنز نہ بناسکے۔

ٹی 20 کرکٹ کی تاريخ ميں ايسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سپر اوور ميں کوئی رن نہ بنا ہو۔ سماء

hammad siddiqui

Tabool ads will show in this div