ناروے سے آیا صحافی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کی ریلی کی کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافی کو گرفتار کرليا، ناروے میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صحافي کي رہائي کےلئے اقدامات کررہےہيں ۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر ن لیگی ریلی کور کرنے والا نارویجن صحافی گجرات میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، صحافی دو روز سے تھانے میں ریمانڈ پر ہے جس پر نارویجن میڈیا نے شور مچانا شروع کردیا ہے۔

وکیل عمران بامتہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کیا ہے اقدام قتل کی دفعات شامل کر دی ہیں۔

ناروے کا پاکستانی نژاد صحافی قذافی زمان جس نے افغانستان کی جنگ ہی نہیں اسرائیل کے مظالم بھی کور کئے لیکن گجرات میں ریلی کی کوریج کرتے ہوئے پوليس نے دھر لیا۔

قذافی زمان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سفارت خانے سے مل کر پاکستان آیا تھا اور اس کے ساتھ انتہائي ناروا سلوک کيا گيا ۔

ادھر نارویجن اخبارات میں خبر شائع کرنے کے بعد پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ وہ قذافی کی رہائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

JOURNALIST

arshad mehmood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div