سیہون پی ایس 80 میں پیپلز پارٹی کو دھچکا

photo source: Samaa/Liaquat Ali
photo source: Samaa/Liaquat Ali
photo source: Samaa/Liaquat Ali

لیاقت علی

سیہون میں جی ڈی اے نے پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی۔

سیہون کے حلقے پی ایس 80 میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین سید حسن علی شاہ کھٹ دھنی نے جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کرلی۔

سید حسن رضا سابق سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ حسن رضا سیہون میں پیپلز پارٹی کے اہم ستون سمجھے جاتے تھے۔

سید حسن رضا نے جی ڈی اے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی کی آمد پر باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا پیپلز پارٹی کا سندھ میں بھی وہی حشر ہو رہا ہے جو باقی صوبوں میں ہوا تھا۔ دیگر صوبوں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پارٹی ٹکٹ پھینک کر فرار ہو رہے ہیں۔

جی ڈی اے رہنما نے کہا سندھ میں پی پی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے ہیں لوگ انکو ایک گلاس پانی تک دینے کو تیار نہیں۔

صدرالدین شاہ راشدی کہتے ہیں کہ دونوں بہن بھائیوں کی یہ صورتحال ہے کے انکو روٹی کھانا اچھا نہیں لگتا۔ وہ صرف ڈالر کھاتے ہیں۔ اب پیپلز پارٹی نہیں بچی بلکہ صرف زرداری لیگ باقی ہے۔

Lal Shahbaz Qalandar

PS-80 Sehwan

Tabool ads will show in this div