انتخابات ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، عمران خان

photo source: Twitter/Maan Imran Khan
photo source: Twitter/Maan Imran Khan
photo source: Twitter/Maan Imran Khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے۔

کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سانحہ مستونگ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ سانحے کے پيچھے پاکستان کے دشمن ہيں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا دشمن ملک کے اندر اور باہر بھی موجود ہیں۔ ايسے واقعات کا مقصد اليکشن کو متاثر کرنا ہیں۔

لیکن انہوں نے زور دیکر کہا کہ تحریک انصاف اپنی انتخابی مہم منسوخ نہیں کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ 2013 میں منظم دھاندلی ہوئی ، دھاندلی کرنے والے آج دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں ، شہباز شریف دھاندلی کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر منظم دھاندلی کی

عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا دہشت گردی کی وجہ ہے دس سالوں میں حکومت نے بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دی

امن وامان کی بہتری کے لئے پولیس کو کردار ادا کرنا ہو گا ، وفاق او رصوبے ایک پیج پی آجائیں تو مل کر دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ ملک میں پانی کے دو مسائل ہیں شہروں میں پانی ختم ہو رہا ہے ، جبکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہیں ، پانی کا مسئلہ صرف کالا باغ ڈیم سے منسلک نہیں ، پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے

اس سے پہلے عمران خان کوئٹہ پہنچے۔ سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی ۔

عمران خان نے مستونگ سانحے کو سانحہ اے پی ایس کے بعد بڑا سانحہ قرار دے دیا ۔ بولے اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں

انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابی مہم معطل نہیں کرے گی۔

IMRAN KHAN

elections 2018

Balochistan Awami Party

#GE2018

Mastung tragedy

Tabool ads will show in this div