ہاکس بےپر8سالہ میثم ڈوب گیا

کراچی میں ہاکس بےکےساحل پر8سالہ بچہ ڈوب گیا۔ امدادی ٹیمیں کئی گھنٹے سے بچےکی تلاش میں مصروف ہیں۔

سماءکےمطابق آٹھ سالہ بچے اپنےخاندان کےافرادکےہمراہ پکنک منانےآیاہواتھاجب ایک تیز لہراس کو سمندر کی جانب لےگئی۔ اس دوران ساحل پر شورمچ گیا۔

میثم کےخاندان والوں نے اسےتلاش کرنےکی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ غوطہ خوروں کی جانب سے بھی کئی گھنٹےکی کوشش کےبعدبھی میثم کاسراغ نہیں مل سکا۔ میثم کے گھروالوں کاساحل پر براحال تھا۔اس موقع پر ہر آنکھ آشک بار تھی۔ میثم کا تعلق شاہ فیصل کالونی سے ہے۔

HAWKSBAY

child drown

Tabool ads will show in this div