محکمہ موسمیات نے مزید تیزبارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے آئندہ پورا عشرہ بارشوں کی نوید سُنا دی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےسے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔بارشوں کایہ سلسلہ بالائی علاقوں میں ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق وقفےوقفےسےبارشیں مزید8 سے10 روزتک جاری رہیں گی۔
اس دوران فیصل آباد،لاہور، گوجرنوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم ،مالاکنڈ ڈویژن بارشیں ہونگی۔فاٹا کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسیں گے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نےبھی بتایاہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔مون سون بارشوں سے ڈیموں میں پانی کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔
MET OFFICE
تبولا
Tabool ads will show in this div