کراچی میں قمرٹیڈی کی دہشت کئی برسوں سے قائم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Qamar-Teddi-Back-Ground-Khi-Pkg-14-07-Hasan.mp4"][/video]

کراچي ميں انتخابي مہم کےدوران اميدواروں کچھ دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہيں۔سياسي شخصيات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنانے والا قمرٹيڈي انتہائی خطرناک شہرت کاحامل ہے۔

وسیم عرف قمر ٹیڈی سے متعلق اہم انکشافات سامنےآئےہیں۔ لندن قیادت کے حکم پروہ مخالفین کو ٹھکانے  لگاتا ہے۔وہ انیس سوستاسی میں قصبہ علی گڑھ اورنگی ٹاؤن سےایم کیوایم کا حصہ بنا۔

دہشت گردی کے کئی واقعات کا مرکزی کردار بننے کے بعد انیس سو پچانوے میں دبئی اور پھر جنوبي افریقہ منتقل ہوگیا۔ قمر ٹیڈی گروپ کے کارندوں میں راشد منہائی، سليم بيلجيم، تراویش، عامرایڈمن اور بوبی شامل ہیں۔

ذرائع نےدعویٰ کیاہےکہ حالیہ دنوں میں قمر ٹیڈی گروپ کے مجید منجھلا اور نعیم اشرف کو جنوبي افریقہ میں فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا تھاجس سے ٹيڈٰي گروپ کو شديد دھچکہ پہنچا۔سیکورٹی ادارے ملک دشمن اور بدامنی پھیلانے والے گروہ کا خاتمہ کرنے کیلئے متحرک ہیں،اس حوالے سے ہر سطح پر کام جاری ہے ۔

qamar teddy

Tabool ads will show in this div