پاکستانی فٹ بال ہیرو، بے بسی کی تصویر

کراچی: بچے،بڑے سب عیدکی تیاریوں میں مگن ہیں مگردوسری طرف غربت کامارا، پاکستانی فٹ بالرمحمدفاروق بے بسی کی تصویربنابیٹھاہے، وہ بچوں کوعیدکےکپڑےبھی نہیں دلاسکتا۔

فٹ بالرمحمدفاروق کبھی پاکستان فٹ بال کی پہچان تھا، جس کی موجودگی ٹیم کی شان بڑھاتی تھی، جس نےورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈمیں پاکستان کاپہلا گول کیا۔ مگرآج غربت نےاسےکہیں کانہیں چھوڑا۔

ایک طرف لوگ عیدکی تیاری میں مصروف ہیں تودوسری طرف فاروق کاگھرغربت کی تصویربناہواہے، مگرمجبورباپ اس معصوم کوکیسےبہلائے۔

کرایہ پرایک کمرےکےگھرمیں رہنےوالےفاروق کےپاس توپھوٹی کوڑی بھی نہیں، بچوں کودواتک نہیں دلاسکتا، کپڑےکیسےلائے۔

فاروق کہتا ہے زندگی کی گزر بسر ہی نہیں ہورہی تو عید کی خوشی کی کیا فکر کروں۔

محمد فاروق  بڑی بڑی ٹیموں کے حملے روکتا رہا لیکن غربت  کے آگے اسےگھٹنے ٹیکنےپڑے۔ پچھلی کئی عیدوں کی طرح اس کی یہ عید بھی شاید آنسوبہاتےہی گزرےگی۔ سماء

war

crude

Tabool ads will show in this div