کیربیئن لیگ ٹی 20 : سہیل تنویر کی دھواں دھار بیٹنگ

اسٹاف رپورٹ

جمیکا : کيربیئن ليگ ٹی 20 ميں پاکستانيوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، سہيل تنوير نے سينٹ لوشيا کيلئے 19 گيندوں پر ففٹی جڑدی۔

کيربیئن ليگ ميں سہيل تنوير کی سينٹ لوشيا تو ہار گئی ليکن پاکستانی آل راؤنڈر نے دھوم مچادی۔

بارباڈوس کیخلاف ميچ ميں سہيل تنوير نے محض 19 گيندوں پر ففٹی جڑ دی، سہيل تنوير نے اپنی اننگز ميں آسمان کو چھوتے 6 بلند چھکے بھی لگائے۔

سہيل تنوير نے پولارڈ کو لگاتار 3 چھکے بھی لگائے، ميچ ميں سينٹ لوشيا نے 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے، ہدف بارباڈوس نے آخری اوور ميں حاصل کرليا تھا۔ سماء

pregnant

Tabool ads will show in this div