نگراں وزیر اطلاعات کا دو ٹوک اعلان، دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

نگراں وزیر اطلاعات نے دو ٹوک اعلان کردیا کہا کہ دہشتگردوں کوان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

نگران وزیراطلاعات سیدعلی ظفر نے نیشل بک فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت رہے، ان کا مقصدالیکشن ملتوی کراناہےلیکن انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،انتخابی امیدوار،جلسے،ریلیوں کیلئے پولیس کی اجازت ضرورلیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پشاور،بنوں،مستونگ واقعات نے قوم کوسوگوارمیں مبتلاکردیا، جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، تمام سیکیورٹی ادارے ملکران کامقابلہ کریں گے، کبھی بھی جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔،

الیکشن اپنےمقررہ وقت پرہوں گے،دشمن نہیں چاہتےکہ ملک میں جمہوریت رہے، دہشگردوں کامقصد الیکشن ملتوی کرانا ہے، دہشتگردوں کوان کے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردہمیں خوفزدہ کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتارہونا ہی تھا، نوازشریف،مریم کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ELECTION

Liyari

Care taker

Tabool ads will show in this div