بیسویں کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

اسٹاف رپورٹ


گلاسگو : بیسویں کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، زبردست آتشبازی اور موسیقی نے سماں باندھ دیا۔ تمغوں کی دوڑ میں انگلینڈ سرفہرست رہا۔

گلاسگومیں ہوئی کامن ویلتھ گیمزکی رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی، گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو میوزیکل بینڈ نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ کیلی مینوگ کی خوبصورت پرفارمنس محفل پر چھا گئی، اور پھر رنگا رنگ آتش بازی سے فضا جگمگا گئی۔

دولت مشترکہ گیمز میں انگلینڈ نے اٹھاون گولڈ انسٹھ سلور اور ستاون کانسی کے تمغوں کے ساتھ میدان مارلیا۔ آسٹریلیا نے دوسری اور کینیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ایتھلیٹس نے چاندی کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ اپنے کام کیا اور مجموعی طور پر تئیسویں نمبر پر رہا، انگلینڈ نے کامن ویلتھ گیمزکا جھنڈا آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا، دولت مشترکہ دوہزار اٹھارہ کا میلہ آسٹریلیا میں سجے گا۔ سماء

کے

ferry

petrol

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div