مذاکرات سے پہلے دونوں فریقین سیزفائرکااعلان کریں،عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام پر امید ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات سے مسئلے کا حل نکل آئے گا، انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے قبل دونوں فریقین کی  جانب سے فائر بندی کا اعلان کیا جائے۔

اسلام آباد میں کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی چار رکنی ٹیم کے دو اراکین نے عمران خان کی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رحیم اللہ یوسف زئی اور دستم شاہ مہمند شامل تھے۔ عمران خان نے کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران عمران نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات عمل سے میڈیا اور عوام کو باخبر رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات شروع کرنے سے قبل دونوں جانب سے فائر بندی کا بھی اعلان کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام دونوں کے درمیان مذاکرات سے پر امید ہیں، عوام چاہتی ہے کہ بات چیت سے مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سماء

سے

خان

honours