بم حملے کی مذمت،قیمتی جانوں کا ضیاع ،سیکورٹی ہائی الرٹ

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی مستونگ میں میر سراج رئیسانی کےکارنر میٹنگ میں بم حملے کی مذمت، ڈپٹی کمشنر مستونگ سے واقعے کی رپورٹ طلب

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار،انتخابی قافلے پر دہشت گردی کا واقعہ انتخابی عمل اور صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی مذموم سازش ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے، نگران وزیراعلیٰ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس،اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی

مستونگ دھماکہ اور اس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت دیگر قیمتی جانوں کی ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، نواب ثناءاللہ خان زہری

روزنامہ جنگ کوئٹہ

 سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مستونگ دھماکہ کے دلخراش واقعہ نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو سوگوار کردیا، بے گناہ افراد کے قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں ، پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیئے پوری قوم کو یکجھتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ مستونگ کے اندوہناک واقعہ ملک و قوم کے خلاف گھنائونا سازش ہے،دشمن کو ملک کی سلامتی ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی،نوابزادہ سراج رئیسانی، بلوچستان کے فرزند اور عظیم شخصیت کے مالک تھے،ان کی شہادت نے اہل بلوچستان کو ایک اہم قبائلی رہنماء سے محروم کردیا، نگران حکومت صوبے میں قیام امن کے لیئے موثر کردار ادا کرے اور اس طرح کے واقعات کے روک تھام و ان کے تدارک کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرے

بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف دارو ہوٹل زہری گوٹھ اور جنگی گوٹھ کے شہری سڑکوں پر آگئے

روزنامہ انتخاب حب

حب میں پانی اور بجلی کے ستائے عوام نےاحتجاج  کرتے ہوئےدارو ہوٹل کے مقام پر  کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج   کرکے روڈ بلاک کردیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہمیں پانی ,بجلی اور گیس سے محروم کیا گیا ہے ہم پانی کے حصول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں نمائندے ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں جب تک ہمیں پانی،بجلی اور گیس فراہم نہیں کیا جائے گا احتجاج کرتے رہیں گے،ان کے احتجاج کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئی

نصیرآباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ مشکوک گاڑیوں کی فوری چیکنگ کا حکم

روزنامہ آزادی کوئٹہ

  ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد یونس سنجرانی نے ڈیرہ مراد جمالی سمیت ضلع بھر کے کاروباری حضرات کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری مراکز دکان  ریسٹورنٹ اور ہوٹل وغیرہ کے سامنے کوئی بھی مشکوک کھڑی موٹر سائیکل دیکھیں فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیں تاکہ کسی تخریبی یا دہشت گرد کارروائی سے بچنے کی فوری روک تھام کی جا سکے اس سلسلے میں انہوں نے انجمن تاجران نصیرآباد کے صدر کامریڈ تاج بلوچ  سےرابطہ کر کے کہا کہ وہ تاجر برادری کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ ان کی دکان وغیرہ کے سامنے جو بھی شخص موٹر سائیکل پارک کرے تو وہ اس بات کا جائزہ لے کہ وہ   اجنبی تو نہیں جو اپنی موٹر سائیکل  دہشت گردی کیلیئے استعمال کرنے والا ہو اس لیئے کسی بھی اجنبی شخص کی موٹر سائیکل اپنے کاروباری مرکز کے سامنے یا قریب کھڑا رہنے نہ دیں  تاج بلوچ نے ڈی سی کو بتایا کہ ہماری تاجر برادری اس بارے میں پہلے سے سنجیدہ ہے اور اب مزید احتیاط اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے  جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلیئے  ضلع بھر میں سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے

water shortage

security high alert

Mastung Attack

load shading

allodeen marri

naseer abad

Tabool ads will show in this div