پیپلزپارٹی کویکساں انتخابی مواقع نہیں مل رہے،بلاول بھٹوکاشکوہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Bilawal-Bhutto-Pc-New-Psh-14-07.mp4"][/video]

پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹونےشہدائےمستونگ کےاہل خانہ سےاظہاریکجہتی کیاہے۔انھوں نےپیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکااعلان کیا۔پیپلز پارٹی نے مالاکنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔بلاول کاکہناتھاکہ دہشتگردی کےخلاف جتناکام ہونا چاہیے تھا،وہ نہیں ہوا۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں قبل ازانتخاب دھاندلي ہورہی ہے۔کےپی کےعلاوہ تمام صوبائی بیوروکریسی کی تبدیلی ہوئي۔ نئی آئی جےآئی بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی کےمسئلےکاحل تلاش نہ کرناافسوسناک ہے۔پیپلزپارٹی کےامیدواروں کودھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ کارکنوں کی زندگیاں خطرےمیں نہیں ڈال سکتا،پیپلز پارٹی کو یکساں انتخابی مواقع نہیں مل رہے۔

انھوں نے دوٹوک کہاکہ مشکل حالات کےباوجودالیکشن میں حصہ لیں گے،انتخابی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کررہےہیں۔ چئیرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ہمیں جگہ جگہ تنگ کیاجارہاہے،روکاجارہاہے۔تمام جماعتوں کودہشتگردی کيخلاف ایک پیج پرآناہوگا۔ایک پیج پرآئےبغیردہشتگردی ختم نہیں کرسکتے۔ انھوں نے توجہ دلاتے ہوئےکہاکہ پہلےدن سےکہہ رہاہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا۔ایک نيا نیشنل ایکشن پلان بنانےکی ضرورت ہے۔مشکل حالات کامقابلہ پہلےبھی کیا،آئندہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نےبتایاکہ پشاورمیں میری پروازکوآنےکی اجازت نہیں دی گئی۔پیپلزپارٹی ورکرزکودیگرجماعتوں میں شمولیت کاکہاجارہاہے۔پیپلزپارٹی کوملک بھرسےاچھارسپانس مل رہاہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی ملک میں شفاف الیکشن کامطالبہ کرتی ہے۔پیپلزپارٹی حکومت بناکرسب کوایک پیج پرلائےگی۔پارلیمان کوسب کوایک پیج پرلاناپڑےگا۔ انھوں نے بتایاکہ پیپلزپارٹی نےکبھی الیکشن کابائیکاٹ نہیں کیا۔مالاکنڈجاؤں گا،کارکنوں سےملاقات کروں گا۔

BILAWAL BHUTTO

elections 2018

Tabool ads will show in this div