بلوچستان حکومت کا سانحہ مستونگ کے خلاف دو روزہ سوگ کا اعلان 

 

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہفتہ اور اتوارکو دوروزہ سوگ ہوگا

سوگ کےدوران قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا ۔ تاہم تعلیمی ادارے اور محکمہ صحت کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی تین روزہ سوگ اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،بی اے پی کے مرکزی صدر جام کمال خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کرنے کا اعلان کيا ہے۔

سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کیا جائے گی جب کہ ان کی تدفین آبائی علاقے کانک میں ہوگی۔

Mastung Blast

Tabool ads will show in this div