ڈریکولا فٹبالر سواریز کا پابندی کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سےرابطہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


مونٹے وڈیو :  یوروگوئے کے ڈریکولا فٹ بالر نے اپنی سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کرلیا، آج سواریز کے کیس کی سماعت ہوگی۔

فٹ بال کے ڈریکولا نے پھر سے سوکر میں انٹری مارنے کیلئے پر تول لیے۔ یوروگوئے کے فٹ بالر نے کھیل میں واپسی کیلئے، معافی کا راستہ اختیار کرلیا۔ سواریز نے پہلے سوشل میڈیا پر چلی کے کھلاڑی کو کاٹنے کی معافی مانگی۔

پھر فیفا کی سزا سے بچنے کے لیے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کرلیا، آج سوئس کورٹ آف آربیٹیشن میں لوئس سواریز کی معافی کی اپیل پر سماعت ہوگی۔ سوئس کورٹ نے بھی سورایز کے کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک پر کرنے کی حامی بھرلی۔

ورلڈکپ میں یوروگوئے اور چلی کے درمیان میچ میں حریف کھلاڑی کو کاٹنے کے جرم میں فیفا نے سواریز پر نو انٹرنیشنل میچوں سمیت چار ماہ کی پابندی لگادی تھی۔ سماء

کا

rizvi

CII

market

کیخلاف