ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ، تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو عطیات دینے کی ہدایت

photo source: Twitter/Ainii Malik
photo source: Twitter/Ainii Malik
photo source: Twitter/Ainii Malik

دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کے  معاملے پر ایس ای سی پی نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات دینے کی ہدایت کر دی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت کر دی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔

رجسٹرڈ کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قومی معاملے میں سوشل کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈیم کی تعمیر میں شمولیت سے ملک میں پانی کے بحران کا مسئلہ حل ہوگا۔

ایس ای سی پی کے مطابق، ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے سالوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی۔

فنانس ڈویژن پہلے ہی ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیات جمع کروانے کے لئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ قائم کر چکا ہے ۔

Diamer-Bhasha Dam

mohmand dam

fundraising

Tabool ads will show in this div