وادی کالام میں سوات ٹورسٹ گالا کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر
اسٹاف رپورٹ
سوات : حسین وادی کالام میں ٹورسٹ گالا کی رنگارنگ تقریبات نے سیاحوں کو دیوانہ بنا دیا، میلے کی اختتامی تقریب کے رنگ نے ہر ایک کو اس کا دیوانہ بنا دیا۔
جنت نظیر وادی کالام جہاں چاروز تک جاری رہا سوات ٹورسٹ گالا کا رنگین میلہ، جس میں ملک بھر سے سیاحوں نے کالام کا رُخ کرلیا تو موسم کی خوبصورت رتوں نے سیاحت کے لطف کو دوبالا کردیا۔ علاقائی روایتی رقص اور مقامی نغمے سے میلے کے آخری روز شاہی گراؤنڈ میں ماحول ایسا دلچسپ رہا کہ سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے۔
ایسے میں موٹرگلائیڈر نے قومی پرچم کو لہراتا ہوا پرواز کی تو پیرا گلیڈرز نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا، گھڑ سوار ٹیم آگ کی رینگ دے چھلانگیں لگائیں تو موٹرسائیکل سوار ٹیم نے بھی خوب جوہر دکھائے۔ چترالی ڈانس کا مزہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا، سیاح کہتے ہیں یہ چار وز ان کے یاد گار رہیں گے۔
میلے کے اختتامی روز بلوچستان سے آئے ہوئے مایہ ناز کھلاڑیوں نے دانتوں سے موٹرسائیکل روکا تو کسی نے گلے میں رسہ ڈال کر اسے روکے رکھا، گلے سے سریا کو ٹیڑھا کردیا گیا تو شیرباز بلوچ کے پیٹ پر بھاری پتھر بھی توڑ کر شرکاسے خوب دادی سمیٹی گئی۔ کھلاڑی کہتے ہیں ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں بس حکومت توجہ دے۔
سیاحت کو پروان چڑھانے کی اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محمود خان تھے جنہوں نے بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چا رروزہ سوات ٹورسٹ گالااپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تو سیاحوں نے خوشگوار یادیں سمیٹ گھروں کر روانہ ہوگئے۔ سماء