پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لئے مکمل تیار ہے، ایڈمرل عباسی

Photo source: Twitter/Pakistan Navy
Photo source: Twitter/Pakistan Navy
[caption id="attachment_1196492" align="alignnone" width="640"] Photo source: Twitter/Pakistan Navy[/caption]

پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مکمل تیار ہے۔ نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔

ترجمان کے مطابق، کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اورسکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول سے سمندری حدود میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ اس کے ساتھ بین الاقوامی جہازرانی کو منشیات، اسلحے اورانسانی اسمگلنگ کے خطرات سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

PAKISTAN NAVY

MARITIME SECURITY

Tabool ads will show in this div