مستونگ میں خود کش حملہ،128 افراد شہید،100 سےزائد زخمی

بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے درنگڑھ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں دھماکے سے بی اے پی کے امیدوار سراج رئیسائی سمیت 128 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی  ہوگئے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےنےنگراں وزیرصحت فیاض کاکڑکےحوالےسے بتایاہےکہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 128 تک پہنچ گئی، سو سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں کئی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جانی نقصان میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں 47 افراد کی لاشیں، شیخ زید میں 5 اور بی ایم سی میں 6 میتیں لائی گئیں، محکمہ صحت نے کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور دھماکے میں سراج رئیسائی سمیت 128 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سراج ریسانی کے قافلے پر کیا گیا۔

سراج رائیسانی پی بی 32 سے امیدوارتھے۔ سراج رئیسانی سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھےاورایک ہی حلقہ سے امیدوار تھے۔نواب سراج رئیسانی کے بیٹے میر حقمل رئیسانی بھی چند سال قبل ایک دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت  کی متضاد خبروں کے بعد ان کے بھائی حاجی لشکری رئیسانی نے ان کی موت کی تصدیق  کی ۔ دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ اور مستونگ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مستونگ خودکش بم حملے کی ذمہ داری داعش( آئی ایس آئی ایس ) نے قبول کی ہے۔

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنرنےنگراں وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکریٹری اورآئی جی سےمستونگ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبی اےپی کےامیدوارپرخودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نےنوابزادہ سراج  رئیسانی سمیت بھاری جانی نقصان پرانتہائی افسوس کااظہارکیاہے۔عمران خان نےزخمیوں کوعلاج معالجےکی بہترین سہولیات کی فراہمی کامطالبہ کیاہے،جب کہ نواب ثنااللہ زہری،جام کمال خان،پرنس علی،سرفراز بگٹی،قدوس بزنجو،اسلم بھوتانی،صالح بھوتانی،ڈاکٹر مالک اور حاصل بزنجو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

MASTUNG

elections 2018

BAP

SirajRaisani

Tabool ads will show in this div