بلوچستان کی پسماندگی میں قوم پرست لیڈروں کا بڑا کردار ھے،جام کمال خان

رپورٹ سعید اچکزئی

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں آج  بلوچستان عوامی پارٹی کا الیکشن مہم کے سلسلے میں  بھرپور عوامی  طاقت کا مظاہرہ کیا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے میدان میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا گیا

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور محمود خان اچکزئی کی دوستی سے ہیاں کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ھوا, پاکستان اور بلوچستان میں رہنے والے ہم سب بھائی بھائی ہیں، بلوچستان میں قوم پرستوں نے ہمیشہ عوام کو آپس میں لڑایا ھے، اس میں ہر شخص نے صرف اقتدار کے لیے سیاست کی ھے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی بلوچستان کی حکومت بلوچستان عوامی پارٹی ہی بنائیگی۔

اس موقعہ پر بی اے پی کے جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بلوچستان کی گورنری مزدوری میں دی گئی،بلوچستان میں ہماری حکومت ضرور بنے گی، اس وطن پر اقتدار میں آنے والوں نے  عوام کے درمیان نفرتیں پیداکرکے اپنی اجارہ دار قائم کردی ھے مگر اب ان کے اقتدار ہمشہ کے لے دفن ھونے والی ھے اور انب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ھے

 

CHAMAN

NATIONALIST LEADER

Balochistan Awami Party

JAM KAMAL

BAP

Tabool ads will show in this div