لاہور میں سیاسی ہلچل،بارش نے بھی رنگ جمادیا

صوبائی دارالحکومت لاہورآج سیاسی ہلچل کی زد میں ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نوازشریف اورمریم نوازگرفتاری دینے آج شام وطن پہنچ رہے ہیں،اس سلسلے میں نافذ ہنگامی صورتحال کے ساتھ ساتھ بارش نے بھی رنگ جما رکھا ہے۔

لاہورميں دوسرےروزبھي بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ تام محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ لاہورائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہونےکاامکان کم ہے۔ شدید بارش ہوگی نہ ہی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسميت ملک کے بالائی علاقوں ميں مون سون بارشوں کے دوسرے سلسلے کا آغاز ہوگيا ہے۔

اب تک لاہور ايرپورٹ پر چھبيس ملي ميٹر جبکہ شہر ميں گيارہ ملي ميٹر بارش ہوچکی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نوازکا طیارہ آج شام سوا 6 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ دونوں پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے نجی ائرلائن کی پرواز ای وائے 0018 لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

MARYAM NAWAZ

Lahore rain

Avenfield Reference Case

Tabool ads will show in this div