ن لیگ نے لاہورپہنچنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرلی

مسلم لیگ ن نے راولپنڈی سے لاہور روانگی کے لیے حکمت عملی تبدیل کرلی۔ پولیس کی نفری کی وجہ سے کارکنان اور قائدین سکستھ روڈ سے نوازشریف پارک روانہ ہو گئے۔

لیگی کارکنان نواز شریف پارک پہنچنے کی ہدایت ملنے کے بعد چوہدری تنویر کے ہمراہ ریلی کی شکل میں ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس سکستھ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ممکنہ گرفتاريوں کے پيش نظرقیدی وین بھی پہنچا دی گئی۔ پولیس کے ڈنڈا برداردستے آنسو گیس گن اور اینٹی رائٹس سامان سے لیس ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کی ریلی کوروکنے کےلئے پولیس کو تمام وسائل بروئے کارلانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے لیگی صدر سردار نسيم نے صبح 9 بجے ریلی کا اعلان کیا تھا جسے براستہ موٹر وے میاں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے لاہورروانہ ہونا تھا۔ سردار نسیم نے نمائندہ سما سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے کارکن کل ہی لاہور پہنچ گئے تھے، نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کی صورت ميں ہم وہاں جائیں گے۔

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ رات ليگي متعدد کارکنوں کو حراست میں بھي لیا تھا۔

PML N

MARYAM NAWAZ

PMLN rally

Avenfield Reference Case

Tabool ads will show in this div