اسکوائش کورٹ میں پہلی بارپاکستانی پرچم بلند کرنیوالےہاشم خان چل بسے

اسٹاف رپورٹ


نیویارک : اسکواش کے نامور پاکستانی کھلاڑی ہاشم خان سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کی تاریخ کے لیجنڈری اسکوائش پلئیر ہاشم خان حرکت قلب بند ہونے سے امریکی ریاست کولوراڈو میں انقتال کرگئے، ہاشم خان چھ ماہ سے علیل تھے۔
 
اسکوئش کی دنیا کا بڑا نام ہاشم خان نے سات مرتبہ برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتا، جس عمر میں بیشتر کھلاڑی عموما ریٹارٹر ہوتے ہیں، ہاشم خان نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا، انہوں نے پہلا برٹش اوپن مقابلہ انیس سو اکاون میں سینتیس سال کی عمر جیتا۔

اعزازات کی فہرست میں پانچ برٹش پروفیشنل چیمپئن شپ تین یو اس اوپن اور تین کینیڈین اوپن ٹائٹل شامل ہیں، آل ٹام گریٹیسٹ ایتھلیٹ قرار دیئے جانے والے ہاشم خان ساٹھ کی دہائی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا منتقل ہوئے، ان کے بارہ بچے ہیں جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں، ہاشم خان کا سب سے بڑا بیٹا شریف خان نارتھا امریکین ہارڈ بال اسکوائش کا کھلاڑی ہے۔ ہاشم خان کے خاندان سے جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھلاڑی بھی پاکستانی اسکواش کو ملے۔ سماء

میں

خان

arabs

lawmakers

director

Tabool ads will show in this div