کاسمیٹک پروڈکٹس جانوروں کے قاتل بن گئے

آپکے لوشن ، شیمپو ، ماوتھ واش اور میک اپ کا تجربہ جانوروں مثالَ خرگوش اور کتے کی آنکھوں، جلد اور نظام انہضام پر کیا جاتا ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 80 فیصد ممالک میں جانوروں پر ہونے والے تجربات کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جبکہ تقریبا5 لاکھ جانور ہر سال کاسمیٹکس پروڈکٹس کے تجربات کا نشانہ بنتے ہیں۔ کئی پروڈکٹس میں صرف ایک اشیاء کی وجہ سے مرنے والے جانوروں کی تعداد تقریبا1400 ہے ۔

پاکستان انیمل ویلفیئر سوسائٹی کی بانی اور ڈائریکٹر ماہیرہ عمر کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ہونے والے تجربات معصوم جانوروں پر ظلم ہے. انہوں نے دنیا بھر میں اس اقدام کو روکنے کا مطالبہ کیا ، تاہم پاکستان انیمل ویلفیئر سوسائٹی نے کاسمیٹکس پروڈکٹس کے جانوروں پر تجربے کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے ۔

پاکستان انیمل ویلفیئر سوسائٹی نے دی باڈی شاپ کے اشتراک سے اس مہم کا آغاز کیا ہے، دی باڈی شاپ دنیا کی پہلی کاسمیٹک کمپنی ہے جو ہمیشہ جانوروں پر تجربات کے خلاف رہی ہے ۔

 

ANIMAL

Tabool ads will show in this div