نوازشریف نے وطن واپسی کو جہاد قرار دے دیا

Jul 12, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/MA-NAWAZ-SHAREEF-MONTAGE-KAZIM-12-07.mp4"][/video]

میاں نوازشريف نے وطن واپسي کو جہاد قرار دے ديا قرباني دينے جا رہا ہوں، قرض چکانے جا رہا ہوں۔

لندن ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عظيم مقصد کے ليے پاکستان جا رہے ہيں قوم باہر نکلے کوئي کچھ نہيں بگاڑ سکے گا، میں کسی سزا سے نہیں ڈرتا۔

مياں محمد نوازشريف نے کہا کہ میں نے اپنی قوم کے لیے قدم اٹھاليا، ملک کو برباد ہونے نہیں دوں گا، مجھے پورا یقین ہے قوم ہمارے ساتھ ہوگی، پتہ ہے جيل جانا ہے پھر بھي جارہا ہوں، مريم کو بھي پتہ ہے وہ جيل جائے گي۔

اُنہوں نے ميڈيا کو بھي نہ ڈرنے کا مشورہ دے ديا کہا کہ میڈیاوالو! تم بالکل نہ ڈرو، کچھ نہیں ہوسکتا، قوم باہرنکلے،کوئي بال بھي بيکانہيں کرسکتا، عوام کے جذبے کو سلام ہے جو بہادری سے مقابلہ کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاريخ کي بد ترين دھاندلي ہونے جارہي ہے، پتہ نہيں يہ کيسے اليکشن ہونےجارہے ہيں جس پرسوائے افسوس کے کيا کہا جاسکتا ہے۔

PUNJAB POLICE

MARYAM NAWAZ

Nawaz Shariff

pakistan.pml n

Tabool ads will show in this div