نواز شریف کو جیل بھیجا گیا تو ساتھ جاؤں گی، والدہ کا ویڈیو پیغام

Jul 12, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/NS-Mother-Sot-12-07.mp4"][/video]

نواز شریف کی والدہ کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا، کہتی ہیں کہ واپسی پر اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی، اگر اسے جیل بھیجا گیا تو ساتھ جاؤں گی، نواز، مریم اور صفدر بے گناہ ہیں، ظالموں کو خدا کی پکڑ سے ڈرنا چاہئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو روشن بنانے والا میرا بیٹا کل وطن آرہا ہے، بیٹے کا ماتھا چوموں گی، نواز شریف، مریم اور صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا، میرا ایمان ہے تینوں بے گناہ ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نواز، مریم اور صفدر کو جیل نہیں جانے دوں گی، اگر انہیں جیل بھیجا گیا تو ساتھ جاؤں گی، عدالت نے خود کہا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی، پھر انہیں کس بات سزا دی جارہی ہے، کیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے اور ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے؟۔

مزید جانیں : نوازشریف اورمریم کوائرپورٹ سے ہی گرفتارکرنے کافیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی میں 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کی بھی پاکستان آمد پر فوری گرفتاری کا امکان ہے، دونوں کو اڈیالہ جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

VIDEO MESSAGE

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div