ن لیگ نے کیپٹن صفدر کے بھائی کو این اے چودہ سے ٹکٹ جاری کردیا
[caption id="attachment_1194632" align="alignnone" width="633"]
photo source: Samaa/Atif Qayyum[/caption]

احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا اور گرفتاری کے بعد، پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کے بڑے بھای سجاد احمد کو این اے چودہ سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
ریٹرنگ آفیسر نے این اے چودہ مانسہرہ سے کیپٹن صفدر کا نام ختم کرکے سجاد اعوان کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے وہ زاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے تھے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 33 سے علی محمد کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 33 سے بھی کیپٹن صفدر امیدوار تھے۔