کراچی بدامنی، اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بے نقاب

دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔ سیکورٹی اداروں کا اہم خط سماء نے حاصل کرلیا۔

سیکورٹی اداروں کے مراسلے کے مطابق، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء بشمول بلاول بھٹو، آفاق احمد، عامر خان، فیصل سبزواری پر حملے کا خدشہ ہے۔ جبکہ خواجہ اظہار، فیصل واڈا پر بھی حملے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

خط کے مندرجات کے مطابق، پاک سرزمین پارٹی کی قیادت پر بھی حملے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشتگرد گروپ قمر ٹیڈی کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ راشد منہائی اور وسیم عرف قمر ٹیڈی کو کراچی میں بدامنی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

BILAWAL BHUTTO

security threat

karachi unrest

Tabool ads will show in this div