ڈاکٹرفاروق ستارکی نااہلی کامعاملہ تاحال ختم نہ ہوسکا

ايم کيوايم رہنماء ڈاکٹرفاروق کونااہل قرار دينے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر فاروق ستار،ليکشن کميشن اور اے آئي جي نے بيان حلفي جمع کراديا۔سندھ ہائيکورٹ نے دلائل کے لئے سماعت6 اگست تک ملتوي کردي۔

ڈاکٹر فاروق ستار کي مشکلات ہيں کہ ختم ہونے کا نام نہيں لے رہيں۔ان پر ممکنہ نااہلي کي تلوار اب تک سر پر لٹک رہي ہے۔اين اے 245 اور 247 سے نا اہل قرار دينے کي درخواست پر سندھ ہائيکورٹ ميں سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرفاروق ستار،اليکشن کميشن اوراے آئي جي نے بيانِ حلفي جمع کراديا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے بيانَ حلفي ميں موقف اپنايا کہ درخواست گزار کا حقِ دعويٰ مشکوک ہے۔وہ نہ حلقوں ميں رہتا ہے نہ ووٹر ہے۔

درخواست گزار اقبال کاظمي نے عدالت ميں فاروق ستار کے خلاف کيسزاور لينڈ کروزرکي خريد کا حوالہ ديا ہے۔عدالت نےفريقين کےبيانِ حلفي پردلائل کےلئے 6 اگست کي تاريخ مقررکردي ہے۔

FAROOQ SATTAR

NA 245

elections 2018

NA 247

Tabool ads will show in this div